ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آبی تنازعات پرکرناٹک میں سیاسی اتحاد ضروری: دیوے گوڈ

آبی تنازعات پرکرناٹک میں سیاسی اتحاد ضروری: دیوے گوڈ

Sat, 13 Aug 2016 11:06:35    S.O. News Service

بنگلورو12؍اگست(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے کہاکہ مہادائی تنازعہ کے سلسلے میں ریاستی حکومت کو اپنی انا ترک کردینی چاہئے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسی بھی آبی تنازعہ کے مرحلے میں تملناڈو کی سیاسی جماعتوں میں جس طرح کا اتحاد ہے ایسا اتحاد کرناٹک میں نہیں ہے، جس کی وجہ سے بار بار کرناٹک کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے آبی تنازعات کے معاملے میں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر تمام پارٹیوں کو متحدہ حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے ، ورنہ آنے والے دنوں میں بھی کرناٹک کے مفادات کے خلاف فیصلے ہوتے رہیں گے اور حکومتوں کو اس کا عتاب جھیلنا پڑے گا۔


Share: